نصیر آباد، گوٹھ صوبہ خان بھٹی بھاگ کا رہائشی 12سالہ بچہ شوکت پر اسرار بیماری میں مبتلا

منگل 23 جون 2015 23:01

نصیرآبا د ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) گوٹھ صوبہ خان بھٹی بھاگ کا رہائشی 12سالہ بچہ شوکت پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب آج بستر مرگ پہ پڑا ہے 7سال کی عمر تک ہنستا کھیلتا شوکت سکول میں زیر تعلیم تھا اور اپنے والدین کا سہارا بننے جا رہا تھا کہ اچانک بیمار ہو گیا جو کہ عطائی اور نام نہاد ڈاکٹروں کی بغیر ٹیسٹوں کے ٹریٹمنٹ کے سبب مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی (کے) مصداق معصوم بچہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو کے صرف بسٹر تک محدود ہو گیا پسماندگی غربت اور لا چاری کے سبب اس کے والدین بھی پریشان ہیں اور اپنے جگر گوشے کی علیل حالت پر مستقل رنجیدہ رہنے پر مجبور ہیں شوکت 2بہنوں کو بھئی اور اپنے والدین کا اکلوتا سہارا ہے جو کہ اب نیم بے ہوشی کی حالت میں رہتا ہے جس کی خوراک بھی ایک پائپ کے ذریعے دے کر اسے زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے ان کے والدین کے دکھ کو صرف درد دل رکھنے والے والدین ہی محسوس کر سکتے ہیں مسلسل 5سال تک علاج معالجے کے باوجود کوئی افاقہ نہ ہونے سے جہاں اس کے والدین کو ذہنی اور دلی صدمہ رہا وہیں تمام تر جمع پونجی بھی پھونک دی اور آج انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنے لخت جگر کو موت کے منہ میں جاتے دیکھنے پر مجبور ہیں شوکت کے والدین التجاء کرتے ہیں کہ حکومت یا کوئی بھی انسان دوست انکے معصوم بیٹے کے علاج معالجے اور ٹیسٹ وغیرہ کا بندوبست کرے تو ان کو عمر بھر دعائیں دیں گے