امام مسجد نبوی دوران نماز علالت کے بعد اسپتال منتقل

بدھ 24 جون 2015 12:20

امام مسجد نبوی دوران نماز علالت کے بعد اسپتال منتقل

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ محمد ایوب دوران نماز جسم میں شوگر کی مقدار بڑھ جانے کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ محمد ایوب گذشتہ شام دوران نماز اچانک علیل ہوگئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔