آذربائیجان میں جاری یورپی گیمز میں روس بدستور میڈلز ٹیبل پر سرفہرست
بدھ 24 جون 2015 16:00
آذربائیجان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2015ء) آذربائیجان میں جاری یورپی گیمز کے بارہویں روز تیراکی اور فینیسنگ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ روس بدستور میڈلز ٹیبل پر پہلے اور میزبان ملک دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یورپی گیمز کا میلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔ ایونٹ کے 12ویں روز سوئمنگ کے مقابلوں میں برطانوی سوئمرز 3 سونے کے تمغوں کیساتھ نمایاں رہے ۔
خواتین کے 400 میٹر سوئمنگ میڈلے میں برطانیہ کی ایبی ووڈ سونے کے تمغے کی حق دار ٹھہریں ۔(جاری ہے)
ان کی جیت کا سکور 4 منٹ اور 41.97 سیکنڈز رہا ۔ خواتین کے 800 میٹر فری سٹائل مقابلے میں برطانیہ کی ہی ہولی ہیبوٹ نے8 منٹ اور 39.02 سیکنڈز کیساتھ کامیابی سمیٹ کر سونے کا تمغہ جیتا جبکہ مردوں کی 400 میٹر فری سٹائل ریس میں برطانیہ اور جرمنی کے سوئمرز کامیاب رہے ، دوسری جانب مردوں کے فینسنگ مقابلے میں یوکرائن کے اینڈری یاگوڈکا نے رومانیا کے حریف کو 15-10سے ہرایا ۔ خواتین فینسنگ مقابلوں میں رومانیا کی اینامارا برانزا نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت روس 47 سونے ، 25 چاندی اور 22 کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.