کولمبیا میں طیارہ حادثے میں ماں اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ، 5 دن جنگل میں گزانے کے بعد بھی زندہ رہے

جمعہ 26 جون 2015 15:02

کولمبیا میں طیارہ حادثے میں ماں اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ، 5 دن ..

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) کولمبیا میں نجی طیارے کے حادثے میں ماں بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے جو 5 دن جنگل میں گزانے کے بعد بھی زندہ رہے۔عالمی میڈیا کے مطابق 18 سالہ خاتون ماریہ نیلی موریلو اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے نجی چھوٹے سیسنا طیارے پر جنگل کے اوپر سے گزررہی تھی کہ ان کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کولمبیا ایئر فورس حکام کے مطابق 2 انجن والا یہ طیارہ ناریل اور مچھلیاں لے کر روانہ ہوا اور اپنی پرواز کے 20 منٹ بعد ہی اس کا رابطہ سول ایوی ایشن حکام سے منقطع ہوگیا جس پر فوری طورطیارے کی تلاش کے لے جہاز روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق 2 دن کی تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ نظر آیا اورفوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، طیارہ حادثے میں پائلٹ تو جان کی بازی ہار گیا لیکن خاتون اور اس کا بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 2 دن کی تلاش کے بعد دونوں ماں بیٹے کو طیارے کے ملبے سے صرف 500 میٹر دور دیکھا گیا جہاں وہ زندہ موجود تھے تاہم حادثے میں خاتون کو معمولی خراشیں آئیں لیکن بچے کو کوئی خراش بھی نہ آئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جس کے باعث وہ بڑی مشکلوں سے کیبن سے نکل پائیں اور بچے کو بھی نکالنے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اس دوران ان کا چہرہ معمولی جھلس گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ لاوٴڈ اسپیکر پر ریسکیو ٹیم کا اعلان سن کر وہ واپس طیارے کے ملبے پاس پہنچی اور ٹیم کو دیکھ کر اسے لگا کہ اسے جیسے زندگی مل گئی ہو۔