پنجاب حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،ناصر جمال ہوتیانہ

جمعہ 26 جون 2015 16:33

بوریوالہ ۔26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو پھل سبزیاں اور دالیں وغیرہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے حکومتی اقدام کے تحت سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ تسلسل سے جاری ہے جبکہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں رمضان المبارک کے دوران 966دکانداروں کی چیکنگ کرتے ہوئے گرانفروشی کے مرتکب190 دکانداروں سے اب تک2لاکھ 22ہزارروپے جرمانہ وصو ل کیا جاچکا ہے اسی طرح احترام رمضان المبارک آرڈیننس کے تحت 570مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے کو 22 افراد کو1لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی ضلع کے رمضان بازاروں میں موجود اشیاء کے معیار کو سراہا ہے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کامعائنہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :