کولمبو ٹیسٹ؛ تیسرے روز کھیل کے اختتام پرپاکستان نے 2 وکٹوں پر171 رنز بنالئے
فہد شبیر ہفتہ 27 جون 2015 17:43
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جون۔2015ء) کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزبنالئے جس کے بعد میزبان سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مزید 6 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے تیسرے روزسری لنکن ٹیم 315 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے محمد حفیظ کی صورت میں 9 کے مجموعی اسکور پر خسارے کا سامنا رہا جو صرف 8 رنز بنانے کے بعد انجیلو میتھیوز کی گیند پر کیپرسنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جلد وکٹ گرنے کے بعد احمد شہزاد اوراظہرعلی نے ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور129 تک پہنچا تو احمد شہزاد 69 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہرعلی نے یونس خان کے ساتھ شاندار کھیل کے سلسلے کو جاری رکھا۔(جاری ہے)
تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اظہر علی 64 اور یونس خان 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ میزبان ٹیم کی جانب سے دھمیکا پراساد اورانجیلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل تیسرے روزکا کھیل شروع ہوا تو میزبان سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز 301 رنز9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو 14 رنز کے اضافے کے بعد دشمنتھا چیمارا 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے جب کہ رنگنا ہیراتھ 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 جب کہ ذوالفقار بابر، محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.