سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز،قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا
اتوار 28 جون 2015 11:47
اسلام آباد (اُاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا چھٹا اور آخری مرحلہ4 جولائی سے شروع ہوگا۔ سپیشل اولمپکس پاکستان کے نیشنل سپورٹس ڈائریکٹر ارشد جاوید نے بتایا کہ تربیتی کیمپس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور واہ کینٹ راولپنڈی میں منعقد ہونگے، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں، سائیکلنگ اور پاور لیفٹنگ کا لاہور، باسکٹ بال، فٹ بال، سوئمنگ اور ٹینس کا کراچی میں ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ واہ کینٹ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی دستہ نو کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا جن میں اتھلیٹکس، سوئمنگ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، سائیکلنگ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور پاور لفٹنگ شامل ہیں۔(جاری ہے)
ارشد جاوید نے کہا کہ پاکستانی مرد کھلاڑی ان تمام گیمز میں شرکت کریں گے جبکہ خواتین کھلاڑی فٹ بال اور پاورلفٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔ ارشد جاوید نے بتایا کہ سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز 2015ء امریکہ کے شہر لاس ایجلس 25 جولائی سے 3 اگست تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت 177 ممالک کے سات ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیمز میں پاکستان کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 80رکنی دستہ شرکت کرے گا جن میں 55 مرد اور خواتین کھلاڑی، 18 کوچز اور 7 آفیشلزشامل ہونگے، قومی دستہ 21 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.