ورلڈ ہاکی لیگ ، پاکستان آج آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا
اتوار 28 جون 2015 13:56
بیلجئم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) ورلڈ ہاکی لیگ اولمپکس کوالیفائنگ میں پاکستان آج آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا ، کوارٹر فائنل تک رسائی پانے والی قومی ٹیم فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے پُرامید ہے ۔ بیلجئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے جا رہے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج پاکستان اور فرانس کا مقابلہ ہو گا ۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کا آخری گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا ۔
اس سے پہلے مقابلے میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں ۔ سنسنی خیزی پھیلاتا میچ دو دو کے سکور کی برابری پر ختم ہوا تھا ۔ ایک ایک پوائنٹ لینے والی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلیں گی ۔ بھارتی سورماؤں کے خلاف دو گول سکور کرنے والے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ ٹیم اچھا کھیلی ، آج فرانس کے خلاف بھی جیت کے عزم سے میدان میں اتریں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.