کویت: مسجد کے خودکش بمبار کی اہم معلومات عرب میڈیا کو موصول
پیر 29 جون 2015 12:12
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)کویت میں جمعہ کے روز اہل تشیع کی جامع مسجد امام جعفر الصادق میں مبینہ طور پر خود کش بم حملہ کرنے میں ملوث شدت پسند فہد القباع کی شناخت کے بعد "العربیہ" نے سعودی عرب میں اس کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور حملہ آور کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل کی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فہد القباع اس وقت سوشل میڈیا پر بھی زیربحث ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں تاہم اس کے خاندان کے ایک ذریعے نے العربیہ کو اس کے بارے میں کئی اہم باتیں بھی بتائیں۔
سیکیورٹی کے نقطہ نظر ذریعے کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔ اس نے بتایا کہ فہد القباع پچپن ہی سے خاندان کے دیگر افراد سے مختلف سوچ کا مالک رہا ہے۔ گھرمیں بھی معمولی باتوں پر وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتا تھا۔(جاری ہے)
حملہ آور القباع نے صرف اسکول کی تعلیم حاصل کی اور اس نے تعلیم ترک کر کے پچھلے 20 سال سے اپنے والد کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہوگیا تھا۔
اس نے سرکاری نوکری یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ یہ حرام ہے تاہم اپنے ایک کزن کی وساطت سے اس نے دو مرتبہ پرائیویٹ جاب کی تھی۔ وہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہی۔ذریعے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ صیام سے قبل بھی فہد القباع کے خاندان کے لوگ ایک محفل میں جمع تھے۔ اس موقع پر القباع نے خانگی امور میں بھی سخت اختلافات کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلا گیا۔ شدت پسندانہ خیالات رکھنے کے باوجود اس کے شام یا عراق جانے اور داعشی نظریات اختیار کرنے کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔ البتہ اس کے کچھ اقارب شدت پسندانہ نظریات رکھنے کی پاداش میں جیلوں میں بھی قید ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.