اشرف خان سوہنا کو پہلے ہی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلعی صدارت سے ہٹایا جا چکا ہے‘ منظور احمد وٹو
پیر 29 جون 2015 12:21
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اشرف خان سوہنا کو پہلے ہی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلعی صدارت ہٹایا جا چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشرف خان سوہنا پچھلے دو تین ماہ سے تحریک انصاف اختیار کرنے کے لئے کوششیں کر رہا تھا مہر غلام فرید کاٹھیا ریجنل کوارڈینیٹر ساہیوال، ڈسٹرکٹ پریذیڈنگ پاکپتن، تحصیل پریذیڈنٹ اوکاڑہ، سٹی پریذیڈنٹ اوکاڑہ کی کمیٹی بنا کر اشرف خان سوہنا کے پاس بھیجا اور اُسے تحریک انصاف سے رابطوں کے متعلق وضاہت طلب کی اس کے علاوہ پارٹی میں اُس کی شکایت کے ازالے کے لئے بھی بات چیت کی جن کا وہ خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ تین چار روز سے اشرف خان سوہنا نے تحصیل پریذیڈنٹ اوکاڑہ رانا باسط، تحصیل پریذیڈنٹ رینالہ خورد رانا عبدالرحمن اور تحصیل پریذیڈنٹ دیپالپور شہزاد نول، سٹی پریذیڈنٹ اوکاڑہ عالم شیر اور دیگر لوگوں سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا کہتا رہا لیکن ان سب لوگوں اور دیگر پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے سے انکار کر دیا، گزشتہ روز آخری کوشش کے طور پر ایم این اے رانا سلطان تحصیل اوکاڑہ کو اشرف خان سوہنا کو پارٹی چھوڑنے سے باز رکھنے کے لئے عالم خان شیر لودھی کے گھر سٹی پریذیڈنٹ کے ہمراہ اُن کی میٹنگ ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.