بجلی صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی عوام سے زیادتی ہے ‘سید بلال شیرازی
پیر 29 جون 2015 13:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلمنٹ سرچارج کی وصولی عوام سے زیادتی ہے ، گیس سرچارجز گیس کے صارفین سے وصولی کی جائے ،گیس سرچارج کی مد میں عوام پر 11ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں 3سے 4روپے تک اضافہ کردیا تھا اور سسبڈی کی واپسی کے ساتھ ہی بجلی کی قیمت میں 5سے 6روپے فی یونٹ اضافہ ہوگیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی صرف ایک ماہ کیلئے کرتی ہے جبکہ اضافہ مستقبل بنیادوں پر کیا جاتا ہے جو عوام سے زیادتی ہے ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کی بجائے گیس چوری کو روکے ۔(جاری ہے)
گیس چوری رک گئی تو حکومت کو سرچار ج عائد کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی اور گیس کمپنیوں کے خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی بلوں جو پہلے ہی عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہیں ان کو ٹیکس وصولی کا ذریعہ بنالیا ہے جو غلط وطیرہ ہے ۔حکومت بجلی بلوں میں ٹیلی ویژن ٹیکس کے علاوہ دیگر کئی طرح کے ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں اس لیے ان بلوں میں مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے کیونکہ ان کی ادائیگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.