یوئیفا یورپین انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ میں پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا
پیر 29 جون 2015 14:00
پراگ ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) یوئیفا یورپین انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل کل منگل کو پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں نے چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جرمنی اور ڈنمارک کی ٹیمیں سیمی فائنل میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
(جاری ہے)
جمہوریہ چیک میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ ٹیموں پرتگال اور سویڈن نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں پرتگال کی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 گولز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے سلوا، ریکارڈو، کاوا لائرو، جاؤ ماریو اور ہورٹا نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سویڈن نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی، سویڈن کی طرف سے گوئڈیٹی، ٹبلنگ، کوئسن اور ہلجیمارک نے ایک، ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان فائنل آج منگل کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.