ساتواں این ایف سی ایوارڈ کی مدت میں توسیع،سمری صدر کو بھجوادی گئی
پیر 29 جون 2015 18:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ساتواں قومی مالیاتی کمیمشن ایوارڈ آج ختم ہو رہا ہے جس کی مدت میں توسیع کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے تاکہ آئندہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ میں صوبوں کے حصے کو قانونی تحفظ فراہم کیاجا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ قومی مالیاتی ایوارڈ کی مدت میں توسیع کے لئے سمری وزیراعظم کے توسط سے صدر مملکت کو بھجواد ی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ایوارڈ میں ایک سال یا نئے ایوارڈ کے اعلان تک توسیع کر دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وفاقی بجٹ میں ان کے حصے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا اور پارلمینٹ نے اس کی منظور ی بھی دے دی ہے۔ صوبوں نے اپنا بجٹ گزشتہ ایوارڈ کی بنیا د پر بنایا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت آج 30 جون کو ختم ہورہی اورصدارتی حکم کے تحت نئے این ایف سی ایواڈ کا نوٹیفیکش جلد جاری کر دیا جائے گا این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے پرائیویٹ رکن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کی موجودہ این ایف سی ایوارڈ کی توسیع کے لئے کم ازکم تین صوبوں کی رضامندی درکار ہے اور وزیر اعلی ٰ سندھ قائم علی شاہ نے حال ہی میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت کی توسیع کے حوالے سے وزیراعظم سے پوچھا تھا جس پر انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ 30 ستمبر سے قبل نویں این ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ آٹھوں این ایف سی ایوارڈ21 جولائی، 2010 ء کو قائم کیا گیا تھا، لیکن یہ ایوار ڈ کسی کو نہیں دیا سیکرٹری وزارت خزانہ وقار مسعود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ صدر مملکت موجودہ ایوارڈ کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں جب تک نئے ایوراڈ سے متعلق اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکتا ۔ `متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.