ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے اسلام کی آبیاری اور فروغ میں اہم کرداراداکیا، مفتی تاج الدین نعیمی
پیر 29 جون 2015 19:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)تحریک صدائے حق پاکستان کے مرکزی امیر مفتی محمدتاج الدین نعیمی نے کہاہے کہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے اسلام کی آبیاری اور فروغ میں اہم کرداراداکیا، ابن عساکر کی حدیث ہے ،حضوراکرم ﷺ نے آپؓ کے بارے میں فرمایا کہ ان سے اچھی بیوی مجھے نہیں ملی وہ مجھ پر ایمان لائیں اس وقت جب سب کافرتھے،انہوں نے میراساتھ دیااس وقت جب سب میراساتھ چھوڑگئے،انہوں نے میری تصدیق کی اس وقت جب سب مجھے جھٹلارہے تھے، انہوں نے اپنامال ودولت اسلام پر قربان کیا،اﷲ نے ان کے بطن سے مجھے اولاددی ۔
ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی افضلیت کی اس سے بڑی کوئی دلیل نہیں ہوسکتی۔یہ باتیں انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر مفتی محمدجان نعیمی کی ہدایت پر صوبے بھرمیں منائے گئے یوم ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے موقع پرمرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
مفتی محمدتاج الدین نعیمی نے اپنے خطاب میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث مسلسل ہلاکتیں افسوس ناک ہیں اور حکمرانوں کی بچکانہ بیان بازی اس سے بھی بڑھ کر افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا وفاقی اور سندھ حکومت اپنی نااہلی کی آخری حد تک جا پہنچے ہیں اس خطرناک صورتحال میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دادرسی کی بجائے ایکدوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ سمجھ سے بالا تر ہے، جس سے لگتاہے کہ ان لوگوں نے ابھی تک کرسی حاصل کرنے کے علاوہ اور کوئی سبق نہیں پڑھا۔انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے صرف سیاسی بیان بازی ہی ثابت ہوئی، اب بھی عوام گرمی سے مر رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ۔صرف سیاسی پوائینٹ سکورنگ کے لئے ہی کام کیاجارہاہے،ان حکمرانوں سے خیرکی کوئی امید وابستہ نہیں کی جاسکتی،اگر رسول اﷲ ﷺکا کوئی سچا غلام اقتدارمیں ہوتا تو وہ سب کام چھوڑکر انسانی خدمت میں مصروف عمل ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں تمام مسائل صرف نظام مصطفےﷺکے نفاذسے ہی ختم ہوں گے ،اگرملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ ہوتاتو یہ حالات ہرگزنہ ہوتے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.