ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے‘ چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان
منگل 30 جون 2015 16:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈپٹی مینیجر مینجرایڈمن نعمان غفورکی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔
انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے۔ڈپٹی مینیجر ایڈمن نعمان غفور نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔
ریٹائرہونے والے ملازمین میں(لائن مینI-فرمان علی،ایوب احمد،مظفرعلی،خلیل احمد،فقیرحسین،نیازاحمد،سیدامجد حسین،محمدعارف،عبدالرشید)،(لائن مینII-غفورحسین،غلام باری،محمدسلیم،فرزندعلی،راناشوکت علی،عبدالستار)،(نائب قاصدمنیراحمد،انعام الحق)،چوکیدارشوکت علی،سٹیشن سسٹم سپروائزررمضان شاہد،(اسسٹنٹ لائن مین محمدرفیق،محمدافضل، محمدصدیق،سیدغلام حسین)،(میٹرریڈرنذیراحمد،علی محمد،اصغرعلی)،سیکورٹی گارڈمحمدعلی،اسسٹنٹ فورمین محمدیوسف بھٹی،سول اووّرسئیرطارق سعیدبٹ،(لاری ڈرائیورمحمدشریف،محمدصبور،رحمت علی،محمدیاسین)،لائن فورمینI-محمداکرم،لائن فورمینII-محمداکبر،ہیڈمالی عبدالمجید شامل ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.