انڈونیشیا ٗ مال بردار فوجی طیارہ شمالی سماٹرا میں ایک شہری علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 116 افراد ہلاک
حادثہ منگل کو مدان نامی شہر میں پیش آیا ٗچار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا ٗآگ لگ گئی جہاز میں سوار 113 افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے ٗ سربراہ فضائیہ
منگل 30 جون 2015 22:18
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)انڈونیشیا میں فوجی حکام کے مطابق ایک مال بردار فوجی طیارہ شمالی سماٹرا میں ایک شہری علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کو مدان نامی شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا۔طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
انڈونیشیا کی فضائیہ کے سربراہ اگوس سپریاٹنا نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا جہاز میں سوار 113 افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشوں کو ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔علاقے میں ایک بڑے امدادی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فوج کے ایک ترجمان فواد باسیا نے کہا کہ طیارہ دوپہر 12 بج کر آٹھ منٹ پر فضائیہ کے اڈے سے اڑا تھا اور دو منٹ بعد ہی پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.