ایران پر یورپی پابندیوں کے انجماد میں ایک ہفتے کی توسیع
ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہونگے،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ، معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے،میری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوجائے امریکی صدر براک اوباما
منگل 30 جون 2015 23:06
واشنگٹن/ ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہونگے،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ، معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ایران کی یقین دہانیوں پر منحصر ہے ،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ۔
انھوں نے کہاکہ ایٹمی معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے ۔میری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوجائے ۔اوباما نے کہاکہ ابھی مذاکرات میں کچھ مشکل چیزیں موجود ہیں اسکے باوجود امید ہے کہ حتمی معاہدے تک پہنچ جائیں گئے ۔(جاری ہے)
اس سے قبل یورپی یونین نے ایران پر عاید پابندیوں کے انجماد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے جبکہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازعے پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔
یورپی کونسل کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعے کے تصفیے کے لیے جاری مذاکرات کو مزید وقت دینے کی غرض سے یورپی یونین نے ایران پر عاید قدغنوں کی معطلی میں 7 جولائی 2015ء تک توسیع کردی ہے۔ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان اس وقت ویانا میں جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کن دور جاری ہے۔اگر طرفین کے درمیان معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے تحت ایران پر عاید یورپی یونین ،امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم یا نرم کردی جائیں گی اور وہ ان کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام پر حساس نوعیت کا کام بند کردے گا۔ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکا ،فرانس ،روس ،برطانیہ ،چین اور جرمنی کے درمیان جوہری تنازعے پر معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کی ڈیڈ لائن30 جون کو ختم ہوگئی ہے اور طرفین کے درمیان موجود اختلافی امور طے نہیں کیے جاسکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.