باغی لیگز کی کوئی اہمیت نہیں ایسے ایونٹ کیلئے کامیاب رہنا مشکل ہے ، سری نواسن
بدھ 1 جولائی 2015 13:42
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آئی سی سی نے باغی لیگز کے خطرات کو ہوا میں اڑا دیا، چیئرمین این سری نواسن کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے ایونٹ کیلیے کامیاب رہنا بہت مشکل ہے، صدیوں سے موجود اسٹرکچر کا مقابلہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا، انھوں نے کہا کہ میں للت مودی کے کسی بیان کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، بگ تھری اصلاحات سے دیگر بورڈز کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، خوشی ہے کہ ڈی آر ایس پر بھارتی بورڈ ڈٹا ہوا ہے،سری نواسن نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی باغی لیگ کی تشکیل آسان نہیں ہے، کرکٹ کئی ممالک میں بہت پہلے سے موجود اور اسکی جڑیں کافی گہری ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں صدیوں سے یہ کھیل ہو رہا ہے، بھارت میں بھی 80، 90 برس ہو چکے، اس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی ایونٹس کی کامیابی اور مہنگے میڈیا رائٹس کو دیکھ کر راتوں رات اس کی جگہ لینے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.