مصر: اخوان قیادت کی سزاؤں کو جلد نمٹانے کے لیے آئین میں ترمیم
بدھ 1 جولائی 2015 15:53
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)مصر میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی قیادت کو فوجی عدالتوں کی جانب سے عجلت میں سنائی گئی سنگین نوعیت کی سزاؤں پر عمل درآمد کی راہ میں آئینی سقم حائل ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کے قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد مصری حکومت نے آئینی سقم دور کرنے اور اخوان قیادت کو دی گئی سزاؤں پر جلد ازجلد عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے منگل کو مقتول پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کی نماز جنازہ کے موقع پر واضح الفاظ میں کہا کہ وہ دہشت گردوں کو دی گئی سزاؤں پرعمل درآمد کی راہ میں حائل آئینی اور قانونی رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کرتے ہوئے انہیں سزا دلوایں گے۔(جاری ہے)
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ھشام بشارت کے قتل کا براہ راست تعلق اخوان المسلمون کے ساتھ نہ بھی ہو تب بھی موجودہ فوجی حکومت کی پہلی نظر اخوان پر ہی ہے کیونکہ اس وقت اخوان قیادت ہی زیرعتاب ہے اور ھشام برکات کیقتل کا نزلہ بھی اسی پر گرسکتا ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ "آپ پراسیکیوٹر کے الفاظ کے معانی نہیں جانتے۔ وہ مصر کی آواز تھے اور دہشت گرد مصر کی آواز کو خاموش کرانا چاہتے ہیں۔ مصری عدلیہ کو مفلوج بنانے کی سازش کررہے ہیں۔ عدلیہ کی جانب سے نہایت سست روی کے ساتھ دہشت گردوں کو دی گئی سزاؤں اور ان پر عمل درآمد میں اب مزید کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے دو سال تک حالات کو جوں کا توں چھوڑے رکھا اور کسی دہشت گرد کو دی گئی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو ان کے کیے کی سزا دیں۔ اب عدلیہ کو زیادہ دیر تک آئینی پابندیوں میں نہیں جکڑا جاسکتا ہے۔ ہم دہشت گردوں کو دی گئی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے جلد از جلد آئین میں ترامیم کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.