جنوبی وزیرستان کے ارسلان اسد ورلڈ یونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین شپ میں شرکت کیلئے 2جولا ئی کوکوریاروانہ ہونگے
بدھ 1 جولائی 2015 18:36
ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے تائی کوانڈو کھلاڑی ارسلان اسد خان ورلڈ یونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین شپ میں شرکت کے لیے 2جولا ئی کو (کوریا)روانہ ہونگے ۔ارسلان اسد خان کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل (لدھا)سے ہے۔تائی کوانڈو کھلاڑی دوسری مرتبہ ورلڈیونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ارسلان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ پہلے سے زیادہ محنت کی ہے انشاء اﷲ گولڈمیڈل جیتنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔انہوں نے فاٹاتائیکوانڈوایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر تا ئی کوانڈو کے کھلاڑیوں کے لیے کوئی سہولیات نہیں دی گئیں۔(جاری ہے)
اسکے علاوہ میری کئی مرتبہ پاکستان کی طرف سے بھی سلیکشن ہو چکی ہے۔
مگر حکومتی معاونت نہ ہونے کی وجہ سے میں انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ نہ لے سکا۔انہوں نے گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمد خان عباسی‘سیکرٹری سپورٹس فاٹاڈاکٹر ظہیرالالسلام‘ڈائریکڑسپورٹس فاٹا ایاز خان اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب سے اپیل کی ہے کہ وہ تائی کوانڈو کے کھلاڑیوں کی اخلاقی اور مالی امداد کریں تاکہ میرے جیسے مزید کھلاڑی بھی پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.