تاریخی ورثہ کے تحفظ کے لئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے‘ چیف سیکرٹری پنجاب
تاریخی عمارتیں اور مقامات قومی اثاثہ ہیں‘خضر حیات گوندل کا پنجاب ہرٹیج فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں۔وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں پنجاب ہر ٹیج فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدات کررہے تھے۔ اجلا س میں پنجاب ہری ٹیج فاؤنڈیشن کے انتظامی اور مالی معاملات زیر غور آئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ قومی اثاثہ ہے جس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں اور مقامات کے تحفظ سے متعلق شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ کا تحفظ ہمارا قومی فریضہ ہے۔(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں اور مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے محنت سے کام کریں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد حاصل کی جائے۔
ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب میں 400 عمارتوں اور مقامات کو تاریخی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر محمود حسین نے کہا کہ محکمہ آرکیالوجی کی فہرست میں بہت کم عمارات اور مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جن کو تاریخی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ایم پی اے رانا محمد ارشد، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری بلدیات، ڈائریکٹر لاہور میوزیم،سابق پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ساجدہ ونڈل اور اعلی افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.