محکمہ معدنیات و کان کنی کی تنظیم نو کیلئے مشاورتی ورکشاپ
محکمے کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے درمیان تبادلہ خیال ،ٹھوس تجاویزپیش کی گئیں مائننگ کے شعبے کو انویسٹمنٹ فرینڈلی بنانے اورجدید ٹیکنالوجی پر مبنی نئے کلچر کیلئے سٹیک ہولڈرز نے سفارشات پیش کیں
بدھ 1 جولائی 2015 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) محکمہ معدنیات و کان کنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ریگولیٹری فریم ورک کی مضبوطی ،معدنی وسائل کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ مائننگ کے شعبے کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے محکمے کی تنظیم نوکی غرض سے ملک بھر سے آئے ہوئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورتی ورکشاپ آج ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔
صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان مشاورتی ورکشاپ میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (انرجی ) جہانزیب خان ، سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود ، رکن صوبائی اسمبلی نذر حسین گوندل ، چیئرمین پاکستان مائنز اونرزایسوسی ایشن ڈاکٹر ایم خالد پرویز ، چیئرمین جیو گرافیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر ،آئی ٹی آئی پاکستان ، میپل لیف سیمنٹ، بنک آف پنجاب، ماہرین تعلیم ، انرجی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں ورکشاپ میں شرکت کی- ورکشاپ میں سٹیک ہولڈرز نے صوبہ پنجاب میں زیرزمین معدنی خزانوں کی تلاش کیلئے روایتی طریقہ کار کو ترک کرکے جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو فروغ دینے ، دریافت شدہ معدنیات کی بہترین مارکیٹنگ، سرمایہ کاری اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبوں کو جدیدخطوط پراستوار کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.