رمضان بازاروں کی چیکنگ ، غفلت پر مارکیٹ کمیٹی پتوکی کا انسپکٹر معطل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نوٹس جاری
وزیرزراعت فرخ جاوید کے پتوکی ، بھائی پھیرو اور چونیاں رمضان بازاروں کے دورے،ناقص کارکردگی پرافسروں کے خلاف کارروائی صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن کی لاہورمیں شادباغ، وحدت کالونی، ندیم شہیدروڈ اور دیگر رمضان بازاروں میں چیکنگ وزیرکوآپریٹواقبال چنڑ کے رمضان بازاروں کے دورے، سٹالز پرنرخ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت رمضان بازاروں میں خریدار بزرگ شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات، کم تولنے والوں کے خلاف کارروائی جاری
بدھ 1 جولائی 2015 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ ، معیار اور رسدکی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے وزراء کے اچانک دورے جاری ہیں-رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، کم وزن تولنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرکے اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کررہی ہیں اور غیرمعیاری و مضرصحت اشیاء کوموقع پر تلف کردیا جاتا ہے- صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پتوکی رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کو معطل کردیا اور ڈیوٹی سے غیرحاضر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کروادیا-وزیر زراعت نے سٹالز پرجا کر پھلوں، سبزیوں ، گرین چینل شاپس اوردیگراشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ کا جائزہ لیا- صوبائی وزیر نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا-صوبائی وزیر نے بھائی پھیرو اور چونیاں کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اورصفائی کا انتظام بہتر کرنے کی ہدایت کی -صوبائی وزیر نے اشیائے خوردونوش کے یکساں نرخ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی- صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبی شجاع الرحمن نے لاہور میں شاد باغ، وحدت کالونی ، ندیم شہید روڈ اور دیگر رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے رمضان بازار کے اقدامات اور اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا - انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں -صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر نرخنامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر نے گوشت کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.