بھارت میں خاتون بیوروکریٹ نے ”آنکھوں کو لبھانے والی“ کہلائے جانے پر مشہور رسالے پر مقدمہ کردیا
جمعرات 2 جولائی 2015 14:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بھارت کی ایک بیوروکریٹ نے مشہور رسالے آوٴٹ لْک پر انھیں”آنکھوں کو لبھانے“ والی سرکاری ملازم کہنے پر مقدمہ کر دیا ، رسالے نے سرکاری ملازم سمیتا سابھرول کا ایک کارٹون بھی چھاپا ہے جس میں وہ ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ان کے سیاستدان ان کو ہوس بھری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمیتا سابھرول تلنگانا ریاست کے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں کام کرتی ہیں۔
ان کا کہناہے کہ رسالے کی جانب سے ’آنکھوں کو لبھانے‘ والی کے طور پر پیش کرنا جنسی تعصب ہے۔دوسری جانب آوٴٹ لْک میگزین کا کہناہے کہ ان کو ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا۔میگزین نے اپنے تازہ شمارے سمیتا کا نام لیے بغیر لکھا ہے ’وہ دلکش ساڑھیاں پہنتی ہیں اور اجلاسوں کے دوران آنکھوں کو لبھاتی ہیں‘۔(جاری ہے)
اس رسالے نے مزید لکھا ہے کہ ان کی قابلیت ایک ’راز‘ ہے اور ان کا کام کیا ہے ایک ’معمہ‘ ہے۔
سمیتا کا کہنا ہے کہ رسالے میں چھپنے والا کارٹون ان کی جانب سے حیدرآباد میں ایک فیشن شو میں حصہ لینے کے حوالے سے ہے۔سمیتا نے کہا ’جس بات سے مجھے تکلیف ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ رسالے میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ایک عورت اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کریئر میں ترقی کر سکتی ہے۔ یہ ان تمام خواتین کے حوصلے پست کرتا ہے جو اپنا کریئر بنانے کے لیے اپنے گھروں سے باہر قدم رکھتی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ آوٴٹ لْک میگزین کا ’جنسی تعصبانہ رویہ‘ ہے اور اس سے تکلیف ہوئی ہے اور میگزین معافی مانگے۔’سرکاری ملازمت کرتے ہوئے 14 سال ہو گئے ہیں اور خوبصورت ہونے پر کبھی بھی تعصب کا شکار نہیں ہوئی اور نہ ہی نیچی دکھائی گئی ہوں۔ لیکن اب جب میں پہلی خاتون بن گئی ہوں جس کی تقرری وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ہوئی ہے تو اس کا مجھے سامنا کرنا پر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
-
نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا
-
فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان
-
رفح پراسرائیلی حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
-
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.