لندن مونٹی کارلو سفر، سپر ماڈل گرل ایان علی کے ساتھ کون شریک سفر تھا پردہ اٹھ گیا ۔
جمعرات 2 جولائی 2015 16:17
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپر ماڈل گرل ایان علی بھی مناکو کے سیاحتی مقام مونٹی کارلو کی دیوانی نکلیں ، 2010 میں وہ مونٹی کارلو گئیں لیکن ان کا شریک سفر کون تھا ، یہ معمہ بالاآخر پانچ سال بعد حل ہو ہی گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر ماڈل گرل ایان علی نے 2010 میں مونٹی کارلو کا سفر کیا۔
(جاری ہے)
لندن سے مونٹی کارلو سفر کے ایک اہم کردار سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار بھی ہیں جن سے متعلق ہاوٴسنگ سوسائٹی کیس میں سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں ارسلان افتخار کے 2010 اور 2011 کے بیرون ملک فیملی وزٹ کی تفصیلات شامل تھیں۔
2010 کے لندن مونٹی کارلو سفر میں ایک خاتون بھی شامل تھیں تاہم اْس خاتون کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا۔ وہ خاتون کون تھیں ؟ پانچ سال تک یہ معمہ بنا رہا ، آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لندن مونٹی کارلو سفر میں کوئی اور نہیں سپر ماڈل گرل ایان علی اور ارسلان افتخار شریک سفر تھے۔ ارسلان افتخار نے اس سفر کے دوران شاپنگ اور رہائش پر تین لاکھ ساٹھ ہزار پاوٴنڈ خرچ کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.