وزیر اعظم سیاحت کی ترقی کے لئے اپنی سربراہی میں خود مختار اتھارٹی بنائیں ‘ سی ای او کوتھم
جمعہ 3 جولائی 2015 14:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی سربراہی میں سیاحت کی ترقی کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے،سیاحت کے شعبے کی ترقی سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا وہیں کثیر زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا ۔
اپنے ایک بیان میں سی ای او کوتھم نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر بے پناہ قدرتی خوبصورتی ہے اور یہی چیز ہمیں بہت سے ممالک سے ممتاز کرتی ہے ۔ دبئی صحراؤں کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کر کے اپنی آمدنی میں بے پناہ اضافہ کر رہا ہے جبکہ ہم سب کچھ ہوتے ہوئے بھی محروم ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی سربراہی میں سیاحت کی ترقی کے لئے خود مختار اتھارٹی تشکیل دیں اور سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مقامی اور دنیا سے سیاح اس طرف کا رخ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی قومی آمدنی میں زراعت اور صنعت کا اہم کردار ہے لیکن اس کے ساتھ ہمیں نئے ذرائع بھی تلاش کرنے چاہئیں اور سیاحت ایسا شعبہ ہے جس پر انتہائی کم خرچ کر کے زراعت اور صنعت سے زیادہ آمدن حاصل کی جاسکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.