ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی ایک ہی منشور پر عمل پیر اہیں ،دونوں جماعتیں ملکر ملک وقوم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں،مولانا اسد اللہ بھٹو
جمعہ 3 جولائی 2015 16:19
جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک ہی منشور پر عمل پیر اہیں دونوں جماعتیں ملکر ملک وقوم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانااسد اللہ بھٹو نے جھڈو میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام افطار پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے کیاا س موقع پر ضلعی رہنماء محمد راشد ، ڈاکٹر شمشادقائم خانی ، اظہر جمیل ، محمد عمر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اسداللہ بھٹو نے کہا کہپاکستان ایک مستحکم ملک ہے اور پاکستان کی عوام غیرت وہمت والی قوم ہے مگر عوام کو ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دیکر حکمرانوں نے اپنے بینک بیلنس بڑھائے،عام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے مگر حکمرانوں سے پیسہ چھپایا نہیں جارہا ، اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیروں کے گھروں سے اربوں روپے نکلے ، ماڈل ایان علی کس کے پیسے لیکر بھاگ رہی تھی ، تعلیم ، صحت ، روینوسمیت دیگر محکموں میں اس حد تک کرپشن کی گئی ہے کہ سندھ کو تباہ کردیا گیا ہے ، اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی پی پی ایک ہی منشور پر چل رہی ہیں عشرت العباد سندھ کے گورنر ہوں اور پھر ایم کیو ایم کہے کہ ہم اپوزیشن جماعت ہیں تو یہ کیسا مذاق ہے ا، انہوں نے کہا کہ اب عوام مزید بیوقوف نہیں بنے گی ،اب عوام کی نظریں پاکستان آرمی کی طرف ہیں کیونکہ جنرل راحیل شریف کی مدبرانہ قیادت نے نہ صرف پاکستان کو بین القوامی سطح پر مضبوط کیا بلکہ ملک کے اندرونی معاملات اور حالات کو بھی بہتر کیا ہے، اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ،مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ مغرب قوتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں اس لئے اب ہمیں متحد ہوکرتمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ، اس موقع پر اقراء اسکول کے پرنسپل محمد عمر خان نے بھی خطاب کیا ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
-
ہمارے پاس ڈائیلاگ کیلئے کوئی پیغام نہیں آیا، بیرسٹر گوہر
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.