ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کراچی ڈویثرن ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل
جمعہ 3 جولائی 2015 16:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے کراچی ڈویثرن ٹریفک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی عہدہ بورڈ کے چیئر مین ہوں گے۔ بورڈمیں ٹریفک سے متعلق تمام ادارے شامل ہوں گے۔ بورڈ کے قیام سے شہر کے ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل حل ہوں گے۔بورڈ کے چیئر مین کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں بورڈ کا ایک اجلا س ہوا ۔
جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل کمشنرکراچی ون جاوید صبغت اللہ مہر ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف,کمانڈر کراچی کے نمائندے کیپٹن پاکستان نیوی محمد رضوان ٹریفک پویس کے سینئر افسران ،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکڑ حیدر علی اور چارجڈ پارکنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکڑ جمیل احمد اور ڈائریکڑ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی قاضی ممتاز اقبال بھی مو جو د تھے۔(جاری ہے)
ٹریفک کی راہ میں حائل تمام تجا وزات کو ہٹائے گا اور چارجڈ پارکنگ نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اس میں نظم و ضبط لایا جائے گا تاکہ چارجڈ پارکنگ سے ٹریفک کی روانی بہتربنانے کا مقصد حاصل کیا جاسکے ۔
بورڈ کی تشکیل سے شہر کی ٹریفک کی بہتری کے موجودہ اور مستقبل کے تقاضے پورے ہوں گے۔ کراچی کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ہر ادارہ کو اپنا کر دار ادا کر نے کا موقع ملے گا۔کمشنر نے کہا کہ ٹڑیفک پویس کو قابل فخر سروس بنایا جا ئے گا ۔ اس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل خصو صی ٹریفک پولیس کی ٹیم تشکیل دینے کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ٹریفک پولیس کو مالی سمیت مختلف ترغیبات فراہم کر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈکی معاونت کے لیے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ٹریفک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو اپنے اپنے اضلاع میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کر سکیں گے بورڈ کو اپنی تجاویز دیں گے۔اور ٹریفک کی بہتری کے بورڈ کے فیصلو ں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی خراب سڑکوں کی مر مت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف اس سلسلہ میں تمام متعلقہ شہری اداروں کو اجلاس طلب کریں گی اور شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے لیے اقدامات کریں گی ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس خادم حسین بھٹی نے کہا کہ کراچی دو کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے یہاں کا ٹریفک ملک کا سب سے زیادہ پیچیدہ اور مشکل ٹریفک بن گیا ہے ۔ٹریفک پولیس کراچی کے ٹریفک کو ٹھیک کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.