ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی جاری
27بھکاریوں کو پکڑ لیا گیا،10 کو ہوم رائے ونڈ اور17کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے‘ ڈی سی او لاہور
جمعہ 3 جولائی 2015 18:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، دھرم پورہ، ریگل چوک، مغلپورہ، چائنہ چوک، جیل روڈ مزنگ، کینال روڈ، گلبرگ،مین مارکیٹ،اوریگا، لبرٹی،کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ،بھیکے وال، اکبر چوک ، مون مارکیٹ،عمر چوک، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 27بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 08 عورتیں اور19 مرد بھکاری شا مل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے10 بھکاریوں کو ہوم رائے ونڈ اور17کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے سپیشل سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جا ری بھکاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.