ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی کارروائی ،27بھکاریوں کو پکڑ لیا، 08 عورتیں اور19 مرد بھکاری شا مل
جمعہ 3 جولائی 2015 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، دھرم پورہ، ریگل چوک، مغلپورہ، چائنہ چوک، جیل روڈ مزنگ، کینال روڈ، گلبرگ،مین مارکیٹ،اوریگا، لبرٹی،کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ،بھیکے وال، اکبر چوک ، مون مارکیٹ،عمر چوک، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 27بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 08 عورتیں اور19 مرد بھکاری شا مل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے10 بھکاریوں کو ہوم رائے ونڈ اور17کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے سپیشل سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جا ری بھکاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.