عدالتی بیلف نے پولیس تھانہ ستوکتلہ پر چھاپہ مار کر 5روز سے حبس بیجا میں رکھے گئے 4افراد کو بازیاب کروالیا
ایڈیشنل جج نے حبس بیجا کی درخواست کو ضمانت میں تبدیل کر کے بازیاب تمام افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے پولیس ہم سے جھوٹی چوری منوانے کیلئے طرح طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرتی تھی ، احاطہ عدالت میں بازیاب تمام افراد زور قطار روتے رہے
ہفتہ 4 جولائی 2015 18:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عدالتی بیلف نے پولیس تھانہ ستوکتلہ پر چھاپہ مار کر 5روز سے حبس بیجا میں رکھے گئے 4افراد کو بازیاب کروالیا ، ایڈیشنل جج نے حبس بیجا کی درخواست کو ضمانت میں تبدیل کر کے بازیاب تمام افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ چوہدری نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ستوکتلہ پولیس کی غیر قانونی حراست میں 4افراد کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔
عدالت کے حکم پر بیلف نے تھانہ ستوکتلہ پر چھاپہ مار کر 8زسالہ اویس ، 2بہنوں ثناء اور نگینہ اور ان کی نانی بشریٰ کوبازیاب کرواکے ایڈیشنل جج شاہدہ سعید کی عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے بازیاب تمام افراد کی حبس بیجا کی درخواست کو ضمانت میں تبدیل کرتے ہوئے رہا ئی کے احکامات جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ اور ایس پی انویسٹی گیشن سے 6جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ۔
رہائی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی تمام افراد زور قطار رونے لگے ۔ ثنا نے بتایا کہ پولیس ہم سے جھوٹی چوری منوانے کے لئے طرح طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرتی تھی ، ہمارے کپڑوں پر چوہے چھوڑ دیئے جاتے اور جو بھی پولیس اہلکار آتا غلیظ گالیاں دیتا تھا ۔ معصوم 8سالہ اویس نے کہا کہ ہم غریب اور بے گناہ لوگ ہیں ۔ جبکہ وکیل چوہدری نذیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے لئے تھانہ ستوکتلہ میں درج کروایا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس سے ساز باز کر کے خود ہی 8سالہ اویس ، ثناء ، نگینہ اور ان کی نانی بشریٰ کو ملزم نامزد کر دیا ۔ پولیس نے چاروں افراد کو 5روز سے حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.