ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان
فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار300روپے سے کم ہوکر 45ہزار250روپے ہوگئی
ہفتہ 4 جولائی 2015 19:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کوفی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا1168ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔
(جاری ہے)
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار300روپے سے کم ہوکر 45ہزار250روپے ہوگئی،اسی طرح 43روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 38ہزار785روپے پر آگئی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت630روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونا429روپے سستا ہو گیامزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.