گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت
اتوار 5 جولائی 2015 15:32
فیصل آباد ۔5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ماہرین زراعت نے گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ فصلات کو بیک وقت کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے گوارے کی فصل کا 95 فیصدحصہ بر صغیر پاک و ہند سے حاصل ہوتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ کاشت کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ گوارے کی فصل ایک سیزن کے دوران فضاء سے تقریباً 300پاؤنڈ نائٹروجن کا زمین میں اضافہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوارے کے بیج میں ایک خاص قسم کا گوند پایاجاتاہے جو پوری دنیا کے ٹیکسٹائل ، بیکرز ،گن پاؤڈر ، پیپرز ، کاسمیٹکس ، تمباکو ، بارود ، مرغیوں ، مچھلیوں ، مویشیوں کی خوراک و ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بھی مختلف صنعتوں میں گوارے کا استعمال انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.