صوبائی وزیر زراعت نے مارکیٹ میں مکئی کی گرتی قیمتوں کا نوٹس لے لیا
پیر 6 جولائی 2015 13:34
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے مارکیٹ میں مکئی کی گرتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ مکئی کی خریداری میں مل مالکان کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے انکے کارٹل توڑے جائیں۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ محکمہ کا عملہ مارکیٹ کا رخ کرے اور کسانوں کو نکا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مکئی کی درست قیمت دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کوئی کاتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کے فائدے کیلئے کسان کا نقصان برداشت نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ مل مالکان مارکیٹ میں اپنے گروہ بناکسان سے کوڑیوں کے بھاوٴ مکئی خریدنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان کو پہلے ہی زرعی مداخل کی مد میں بہت پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے اور جب اسکی محنت کا پھل ملنے کا وقت قریب آئے تو مل مالکان گروہ بنا کر قیمتیں گرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کی محنت کی کمائی لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ کسان چونکہ زیادہ وقت تک اپنی پیداوار کو سٹور نہیں کر سکتا اس لئے مل مالکان ان کا استحصال کرتے ہیں۔ وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کی ہر صورت انکی محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ زراعت، زرعی مارکیٹینگ اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بازار میں مکئی کی حقیقی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مل مالکان کے گروہ توڑے جائیں جو کم قیمتیں مقرر کر رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں کا استحصال روکا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں مکئی کی درست قیمتیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو انکی محنت کا اجر دلانا کار ثواب بھی ہے۔ محکمے کا عملہ اس مقصد کیلئے پوری مستعدی سے کام کرے اور بازار سے اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.