ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ ، سو میٹر دوڑ میں جمیکا کے کھلاڑی کی کامیابی
پیر 6 جولائی 2015 14:53
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیرس میں ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا کے صف اول کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کے اسافا پاول نے کامیابی حاصل کر لی۔ پاول نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طے کیا۔
(جاری ہے)
خواتین کے پانچ ہزار میٹر ایونٹ میں ایتھوپیا کی گینزیبی دیبابا ٹاپ پوزیشن پر رہیں ، پول والٹ میں یونان کے کونسٹاڈینوس فلیپڈیس اور نیکولیٹا کیریا کوپولو نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔
چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی زوزانا ہیجنووا نے گولڈ میڈل جیتا۔ مردوں کی ایک سو دس میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے ورلڈ چیمپین ڈیوڈ اولیور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویمنز سو میٹر ریس جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے دس اعشاریہ سات چار سیکنڈ میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.