عبدا للہ حسین کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان میں تعزیتی اجلاس

پیر 6 جولائی 2015 16:58

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) معروف ادیب، دانشور اور ممتاز ناول نگار عبدا للہ حسین کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان میں تعزیتی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو ، ،ڈائریکٹر جنرل زاہدہ پروین ، اکادمی اور اکادمی کے دیگر افسران نگہت سلیم، اختر رضاسلیمی، ملک مہر علی، علی یاسر، میر نواز سولنگی، عمر لیاقت ، شہلا میر نواز، نصیر الدین آذرسعید اور طارق شاہد نے شرکت کی۔ قاری خلیل الرحمان نے عبد اللہ حسین کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔