پاکستان تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی کروڑوں روپے کی مقروض ہو گئی
قیادت فون بھی نہیں سنتی ،رقم ادا نہ کی گئی تو تحریک انصاف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا‘ ڈی جے بٹ ڈی جے نے زائد بل بنا کر دیا ،جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ‘ پی ٹی آئی
پیر 6 جولائی 2015 17:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی کروڑوں روپے کی مقروض ہو گئی جبکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ڈی جے نے زائد بل بنا کر دیا جس کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے دھرنے اور دیگر تقریبات میں ساؤنڈ سسٹم لگانے والے ڈی جے بٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے میں 126 روز تک ساؤنڈ سسٹم لگا رہا جس کے 6لاکھ 50ہزار روپے یومیہ بنتے تھے، دھرنے کا مجموعی بل 14کروڑ روپے بنا لیکن پی ٹی آئی کو 20فیصد رعایت دی جس کے بعد 12کروڑ روپے کا بل بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی کے لئے عمران خان سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور پھر مجھے 5 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کئے گئے لیکن دیگر رقم اب بھی باقی ہے جس کے لئے پی ٹی آئی کو قیادت کو ٹیلیفون کرتا ہوں لیکن فون اٹینڈ نہیں کیا جاتا۔(جاری ہے)
ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رقم ادا نہ کی گئی تو تحریک انصاف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے ڈی جے بٹ سے بات ہوئی ہے، معاملہ جلد حل کر لیں گے۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ڈی جی بٹ نے زیادہ بل چارج کیا اصولی طور پر مجموعی طور پر بل کی رقم 8کروڑ 5لاکھ روپے بنتی ہے جس میں سے تقریباً 6کروڑ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔ عبد العلیم خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کا جائزہ لے رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.