عارفوالا اورگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، گر می و حبس سے ایک شخص ،جاں بحق درجنوں بے ہو ش

پیر 6 جولائی 2015 23:03

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عارفوالا گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ شدید گر می و حبس سے ایک شخص جاں بحق درجنوں بے ہو ش انجمن تاجران کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر نے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے۔ شدید گرمی میں حبس کی وجہ سے اﷲ جوایا نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ درجنوں افراد بے ہوش گئے۔ انجمن تاجران نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلا نے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :