گلشن حالی میں 10دن کے بعد بھی پانی کی لائن کی مرمت نہیں ہوسکی

پیر 6 جولائی 2015 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی سائٹ زون کے امیر شاہدنبی عباسی نے کہاہے کہ گلشن حالی میں 10دن کے بعد بھی پانی کی لائن کی مرمت نہیں ہوسکی ہے ایچ ڈی اے نے مرمت کے لیے گڑھا کھودڈالاہے اور ایک گلی کی لائن ہی کاٹ ڈالی ہے جس کی وجہ سے گلشن حالی کے مکینوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے، ایک بیان میں شاہدنبی نے کہاکہ رمضان سے قبل نالوں کی صفائی کے دوران گلشن حالی میں واٹر سپلائی کی لائن میں دوجگہ سے شگاف پڑگیاتھاجس سے سیوریج کاپانی واٹرسپلائی میں شامل ہونے لگا،رمضان میں ایچ ڈی اے کی جانب سے پانی کی لائن کی مرمت کے لیے گڑھاکھوداگیا، ایک گلی کی سپلائی لائن کاٹ ڈالی ایک جگہ کی مرمت کی گئی ہے دوسری جگہ سے سیوریج کاپانی واٹر سپلائی میں اب بھی شامل ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

علاقے کے مکین پانی کے لیے شدیدپریشان ہیں جن لوگوں کے پاس بورنگ پانی کی سہولت نہیں ہے وہ زیادہ پریشانی میں مبتلاہیں خاص طور پرپینے کے لیے پانی کاحصول دشوارہوگیاہے، ایچ ڈی اے حکام اس مسئلے کی جانب توجہ دیں ،لائن کے دوسرے مقام کی مرمت کریں ،گڑھاکوبندکریں اور متاثر ہ گلی کی لائن بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :