زمبابوے کو اسکی سرزمین پر شکست دینگے،اجنکیا راہانے
منگل 7 جولائی 2015 11:57
ہرارے۔07جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نوجوان بلے باز اجنکیا راہانے کی قیادت میں میدان میں اترے گی، نوجوان بلے باز اور قائم مقام کپتان اجنکیا راہانے نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی سمیت سینئر کھلاڑی کی کمی ضرور محسوس ہوگئی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا ٹیم کی کارکردگی پر اثر نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو اس کی سر زمین پر شکست دے گی۔(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے مستقل کپتان ایم ایس دھونی کو آرام کا موقع دیا ہے جس کی وجہ سے راہانے کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔
بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی اور سریش رائنا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی اور دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.