بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاق ،صوبے کی مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے ،میاں جمشید
منگل 7 جولائی 2015 16:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور ضلعی صدر پی ٹی آئی نوشہرہ میاں جمشیدالدین کاکا خیل نے اپنے دورہ سوات کے موقع پر پارٹی کے مقامی ورکروں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بجلی کے فعال نظام کے قیام کیلئے بجلی چوری کو رُوکنے اور نئے گرڈ سٹیشنوں کے قیام کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے لیکن وفاق کی لیت ولعل اور اہم قومی معاملات میں عدم دلچسپی نے صوبے کے عوام کو دھرنوں اور احتجاجوں پر مجبور کیا جس کے دوران مشتغل مظاہرین قومی املاک کو نقصان بھی پہنچا رہے ہیں۔
جس کی تمام تر ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے انہوں نے صوبے میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کی عملی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبے کی مشترکہ کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کھڑی ہے اور یہ صوبائی حکومت کا صوبے کے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے واضح ثبوت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرکو بجلی چوری اور نارواں لوڈشیڈنگ کا احساس ہو گیا۔
یہی وجہ ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ بجلی کی چوری روکنے اور نارواں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر متفق ہو گئے۔ انہون نے کہا کہ صوبے میں گرمی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔اور صوبائی حکومت مرحوموں کے لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شدید گرمی کے باعث 14سو افراد کے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہونیوالوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے صوبائی حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.