وزارت تجارت نے ایل سی سی آئی کے انتخابات برائے 2014-15ء کے خلاف پٹیشن مسترد کردی
منگل 7 جولائی 2015 21:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزارت تجارت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اس کے انتخابات برائے 2014-15ء کے خلاف پٹیشن مسترد کردی ۔
(جاری ہے)
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کا نکتہ نظر تفصیل سے سننے اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد یہ پایا گیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2014-15ء بالکل صحیح ٹریڈ آرگنائزیشنز آرڈیننس ایکٹ 2013ء اور ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز 2013ء کے عین مطابق تھے۔
انتخابات کے خلاف اپیل کرنے والے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے لہٰذاپیل مسترد کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنازیشنز پہلے ہی اس سال جنوری میں یہ اپیل مسترد کرچکے ہیں اور اب وزارت تجارت نے بھی یہ اپیل مسترد کردی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے خلاف اپیل چودھری محمد امجد اور سردار عثمان غنی نے دائر کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.