امریکی باکسر مے ویدر سے ڈبلیو بی او کی بیلٹ واپس لے لی گئی
منگل 7 جولائی 2015 21:36
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی ۔2015ء ) امریکی باکسر مے ویدر سے ڈبلیو بی او کی بیلٹ واپس لے لی گئی ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ مے ویدر کے پاس ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کی 2 لاکھ ڈالر کی منظوری کی رقم ادا کرنے کے لیے تین جولائی تک کا وقت تھا جسے وہ وقت پر نہ دے سکے۔ مے ویدر سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا ٹائٹل چھوڑ دیں گے۔
انھوں نے مینی پیکیائو سے جیت کے بعد اس بات کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس مقابلے کو دنیا کا سب سے مہنگا مقابلہ کہا گیا تھا اور اس نے 40 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ مے ویدر سے لی گئی بیلٹ اب ان کے ہم وطن ٹِموتھی بریڈلی کو دے دی جائے گی ۔ ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں لکھا گیا تھا کہ ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ کمیٹی کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ وہ مے ویدر جونیئر سے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپیئن کا اعزاز واپس لے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.