پنجگور،رکن صوبائی اسمبلی نے بیٹے کو1لاکھ، غریب بچوں کیلئے 15سے 20ہزارروپے سکالرشپ کی مدمیں تقسیم کردئیے

جمعرات 9 جولائی 2015 22:22

< p>پنجگوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ءبلوچستان کے ضلع پنجگورمیں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کو1لاکھ روپے جبکہ دوسرے غریب بچوں کیلئے 15سے 20ہزارروپے سکالرشپ کی مدمیں تقسیم کردئیے نمائندے کے مطابق نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی ڈی پی 2014-15کے تحت سکالرشپ کی مدمیں اپنے بیٹے وقاص احمدکوایک لاکھ روپے جبکہ حاجی مقبول احمدکے دوبیٹے ساجد ،احتشام اورایک بیٹی تابش کو1لاکھ اور50,50ہزارروپے یعنی دولاکھ روپے تقسیم کئے اسی طرح نذیراحمدکے دوبیٹے چاکراورگہرام کو50,50ہزارروپے جبکہ محمدعظیم کے ایک بیٹے یحییٰ بلوچ اوربیٹی کوہدہ بی بی کوبھی 50,50ہزارروپے سکالرشپ کی میں تقسیم کئے گئے جبکہ غریب طلباء وطالبات سکالرشپ کے فنڈزسے محروم ہوگئے ایک طرف صوبائی حکومت میں شامل جماعت میرٹ اورآئین کی باتیں کرتاہے جبکہ دوسری طرف سکالرشپ اورسپورٹس فنڈزاپنے ہی خاندانوں اوررشتہ داروں میں تقسیم کررہے ہیں۔

`