میر عامر خان بھیو کی گرفتاری کیخلاف ھائی کورٹ میں پٹیشن دائر

جمعرات 9 جولائی 2015 22:30

شکارپوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر میر عابد خان بھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میر عامر خان بھیو کی گرفتاری پر ھائی کورٹ میں پٹیشن داخل کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میر عامر بھیو کو رینجرز نے گرفتار کیا ہے جبکہ اب میر عامر کے بابت ہمین کوئی معلومات نہین کہ وہ کہا ں ہے ہمین بتایا جاہے کہ میر عامر خان اس وقت کہا ں ہے اور ان کو کیون گرفتا رکیا گیا ہے میر عامر خان کی گرفتاری کس بنیاد پر کی گئی ہے اسکو ظاہر کیا جائے انہوں نے کہا کہ مینے وزیر اعلیٰ سندھ کو میر عامر بھیو کی گرفتاری پر بتایا ہے مگر ان کو بھی جواب نہیں دیا جارہاہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اگر چے ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو ہم قانونی طریقے سے سامنہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

`