وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے دو سال بلوچستان میں تاریخی کارنامے انجام دئیے، مختاراحمد،عبدالوہاب

ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم وصحت پرخصوسی توجہ دیاہے اوربلوچ وسائل کی بہتراندازمیں دفاع کیاہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی

جمعرات 9 جولائی 2015 22:35

کوئٹہاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ءنیشنل پارٹی صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری مختاراحمدبلوچ،جیکب آباد کے ضلعی آرگنائزرعبدالوہاب بلوچ،ڈپٹی آرگنائزرشاہ نواز بلوچ نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے دو سال بلوچستان میں تاریخی کارنامے انجام دئیے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم وصحت پرخصوسی توجہ دیاہے اوربلوچ وسائل کی بہتراندازمیں دفاع کیاہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی گوادرمیں ناجائز الاٹمنٹ کی منسوخی ہویاریکوڈک یاافغان مہاجرین کامسئلہ اگرڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کوپانچ سال مکمل کرنے کاموقع دیاگیاتوبلوچ قوم وبلوچستان کی تقدیربدل جائیگی کیونکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ایک تعلیم یافتہ باصلاحیت ایمانداراورمخلص لیڈرہے انہوں نے کہاکہ 65سال گنددوسال میں صاف نہیں ہوگانیشنل پارٹی کی ھکومت نے وہ کامیں کئے ہیں کہ اب مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں بلوچ قوم اورپشتون سارے ڈاکٹرسے خوش ہیں صرف چندسرداراورملاناخوش ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ بلوچستان کی عوام خوشحال ہو۔

`