بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہے ،میجر جنرل شیر افگن

بیرون ملک بیٹھ کر عیش و عشرت کرنیوالوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ،آئی جی ایف بلوچستان بلوچستان کا مستقبل ہمیں عزیز ہے ، بہت سے چیلنجز ہیں ،ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ، امن ومان کی صورتحال ہر صورت بہتر بنائی جائیگی، افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 10 جولائی 2015 22:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء ) آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہے بیرون ملک بیٹھ کر عیش و عشرت کرنیوالوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلوچستان کا مستقبل ہمیں عزیز ہے بچوں کا مستقبل بنانا ہم سب کا فرض ہے ہمارے لئے بہت سے چیلنج ہے جن کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں امن ومان کی صورتحال کو مزید بہت بنایا جائے گا۔

کوئٹہ شہرمیں حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی رات کو ایف سی ہیڈ کواٹر میں ٹی ٹوینٹی کے موقع پر صحافیو سمیت دیگر اداروں نے جو تعاون کیا تھا ان کے اعزا زمیں افطار ڈنر کے موقع پر تقریب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بہت سی قوتیں امن وامان خراب کرنے میں ملوث ہیں مگر ان سب کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں بعض عناصر بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایف سی شاہد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اس کے علاوہ گیس پائپ لائن ریلوے ٹریک بجلی ٹاور،زائرین کو کوئٹہ سے تفتان لے جانا اور ان کو وہاں سے ان کو واپس لے آنا ہماری ذمہ داری ہے جب تک عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایف سی کے تحت 4سکول کام کر رہے ہیں 52فری میڈیکل کیمپ موجود ہے جہاں پر عوام کو سہولتیں دی جاتی ہے انہوں نے کاکہا کہ پہلے کوئٹہ سے جو زائرین ایران جاتے تھے ان کو سہولت نہیں تھی کہ تفتان ان کی رہائش کا بندوبست ہو اب ایف سی نے تفتان بارڈ ر پر زائرین کے ٹہر انے اور کم نرخوں پر کھانا دینے کا بندوبست بھی کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے مگر ہمارے حوصلہ بلند ہے اور ہم سب ملک کر بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مصروف جس میں ہمیں بہتری حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ٹی وینٹی کے کے موقع پر کوئٹہ شہر میں مکمل امن وامان رہا لوگوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا میں ایف سی اور دیگر اداروں سمیت عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ مکمل تعاون کیا ۔

انہوں نے کہاکہ میں بحیثیت کپتان خضدار کے علاوہ لورالائی میں بھی اپنی ڈپٹی سرانجام دے چکا ہوں بلوچستان کے لوگ محب وطن خو ش اخلاق اور مہمانواز ہے اس کا اندازہ اچھی طرح ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بچوں کو مستقبل میں ہتھیار نہیں دینا چاہتے بلکہ ان کے ہاتھ میں قلم ہوگا تاکہ وہ تعلیم حاصل کریں بعض عناصر دہشتگردی کے ذریعے بلوچستان میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت 32پروجیکٹ جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں اس سمیت پولیو مہم کے دوران اس کے اسٹاف کی ذمہ داری بھی ہمارے ذمے ہیں جو ہم خو اسلوبی سے اداکررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ بیرون ملک میں بیٹھ کر بلوچستان کے عوام کے نام عیاشی کر رہے ہیں انکو بلوچستان کے مستقبل عوام اور بچوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم ہر صورت میں صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے اور ہم کافی حد تک اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ افطار پارٹی میں میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ فرنٹ منڈیا ، الیکٹرونک میڈیا اور ٹی ٹوینٹی کے موقع پر جن اداروں نے تعاون کیا تھا ان کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :