بورے والا، شوہر نے الٹرا ساوٴنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پربیوی کو آگ لگا دی
نومولود جاں بحق متاثرہ خاتون کا 90فیصدحصہ جھلس گیا,ملزم گرفتار
ہفتہ 11 جولائی 2015 14:02
بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) بوریوالہ کے نواحی علاقے میں سفاک شوہر نے الٹرا ساوٴنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث اس کے ہاں پیدا ہونے والی نومولود جاں بحق ہو گئی جبکہ خاتون کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوریوالہ کے نواحی چک 187 ای بی کا پرویز احمد حاملہ بیوی ثمینہ کو ڈاکٹرکے پاس لے کرگیا جہاں اس نے الٹرا ساوٴنڈ کرکے بیٹی کا بتایا گھرواپس آکر پرویز نے بیوی ثمینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس دوران اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو چند سانس لے کر دم توڑ گئی۔
بعد ازاں پرویز ثمینہ کو لے کراسپتال گیا اوربتایا کہ اسے چولہے سے آگ لگی ہے تاہم ثمینہ نے وہاں موجود والدہ کو بتایا کہ پرویز نے بھائی اوربھابی سے مل کر آگ لگائی ہے خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر گگو منڈی اسپتال سے سول اسپتال بورے والہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا ہے پولیس نے ملزم پرویز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.