کیریبیئن لیگ ، مصباح الحق پہلے میچ میں صفر کی خفت سے دوچار
پیر 13 جولائی 2015 12:07
کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی۔2015ء) مصباح الحق نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ’ڈک‘ کے ساتھ انٹری دے دی، اپنے پہلے ہی مقابلے میں خود تو صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے تاہم ان کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا تلاواز کو 17 رنز سے پچھاڑ دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مصباح شعیب ملک کی جگہ اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں مگر اپنے پہلے ہی میچ میں بدقسمتی کا شکار ہوگئے، ان کی اننگز کی تیسری گیند بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر والٹن کے گلوز میں سما گئی تاہم پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی وجہ سے بارباڈوس نے 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے،پولارڈ 59 رنز پر ناقابل شکست رہے، تھیرون اور آندرے رسل نے دودو وکٹیں لیں۔
جواب میں جمیکا کی ٹیم 7 وکٹ پر 129 رنز بنا پائی۔ چیڈووک والٹن نے 46 اور نکروما بونیر نے 31 رنز بنائے، کرس گیل صرف 14رنز پر رامپال کی وکٹ بن گئے، ایکسٹرا کور پر موجود مصباح الحق نے گھبرانے کے باوجود دوسری کوشش میں ان کا کیچ قابو کیا۔ روبن پیٹرسن نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں لیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.