عالمی نمبر ایک ٹینس سٹارسرینا ولیمز کی جسامت مردوں جیسی ہے ،سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی
بدھ 15 جولائی 2015 13:42
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ان دنوں سوئیڈن کے ساحلوں پر فرصت کے لمحات گزار رہی ہیں تاہم یہاں بھی وہ اپنے ذہن کو ان تبصروں سے آزاد نہیں کرسکی ہیں جو کہ حال ہی میں انہیں سننے کو ملے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ ساحل پر تفریح تفریح میں انہوں نے اس کا بھرپور جواب بھی تیار کیا ہے اور ایک پرکشش فوٹو شوٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ان کی جسامت بھدی اور مردانہ ہرگز نہیں ہے۔
سرینا ولیمز کے ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر حال ہی میں کسی دل جلے نے انٹرنیٹ پر تبصرہ کیا تھا کہ سرینا کی جسامت مردانہ ہے، اور وہ مردوں جیسی لگتی ہیں، اس لئے وہ ہر بات جیت جاتی ہیں۔ اس کے بعد سے انٹرنیٹ پر یہ بحث چھڑ گئی کہ سرینا کی جسامت بھدی اور مردانہ ہے کہ نہیں۔(جاری ہے)
معاملہ اس حد تک آگے بڑھا کہ ہیری پوٹر سیریز لکھنے والی جے کے رولنگ بھی میدان میں کود پڑیں اور سرینا کی حمایت کرنے لگیں۔
سرینا تاحال معاملے پر خاموش تھیں تاہم انٹرنیٹ پر اٹھنے والے اس طوفان کی انہیں بھی خوب خبر تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بکنی فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی ْ جس سے انہوں نے اس تاثر کو ختم کردیا ہے کہ وہ مردوں جیسی لگتی ہے ۔ ساتھ ہی سرینا نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کی آئی بروز بھی بنی ہوئی ہیں۔ ان کے خلاف آئی بروز نہ بنوانے پر بھی الٹے سیدھے تبصرے کئے جارہے تھے۔اس کے ساتھ ہی سرینا نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں بنی ہوئی آئی بروز نہیں پسند ہیں لیکن نفرت کرنے والوں اس بار تم لوگ جیت گئے ہو۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.